لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے سلمان محسن گیلانی نے بھی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا، تفصیلاے کے مطابق ضلع پاکپتن سے مسلم لیگ (نواز) کی سیٹ پر منتخب ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی سید سلمان محسن گیلانی بھی نے بھی ماڈلنگ شروع کر دی ہے۔سلمان محسن گیلانی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ نامور ماڈل ماہی علی کے ساتھ ایک مشروب کا ایڈ شوٹ کروایا جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہو گا۔