ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ڈاکٹروں نے فلموں کی شوٹنگ میں کام سے روکتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’ سلطان‘ کی شوٹنگ میں دن رات کام میں مصروف ہیں تاکہ فلم وقت پر ریلیز کی جاسکے لیکن سخت گرمی اورپسینے کی وجہ سے ان کے پیوند شدہ بالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں گرمی سے بچنے اور کچھ دن ٹھنڈے ماحول میں رہنے کا مشورہ دیاہے۔دوسری جانب فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے پیوند شدہ بالوں کو پہنچنے والے نقصان پر ڈاکٹروں نے انہیں ایک بار پھر مصنوعی بال لگانے کا مشورہ دیا ہے۔دبنگ خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سلومیاں بہت جلد ایک بار پھر ہیئرٹرانسپلانٹ کرائیں گے جس کے لئے دبئی سے ڈاکٹر ان کے فارم ہاؤس آئینگے اور اس دوران دبنگ خان کی والدہ سلمیٰ اور ان کی گرل فرینڈ لولیا وینٹر بھی ان کے ہمراہ فارم ہاؤس میں موجود ہوں گی۔