ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

صادق خان کاپلٹ کر وار،ٹرمپ ششدر

datetime 17  مئی‬‮  2016 |

لندن(آئی این پی)صادق خان کاپلٹ کر وار،ٹرمپ ششدر، لندن کے نومنتخب پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لندن آئیں اور مسلم خاندانوں سے ملاقات کے بعد ریبپلکن امیدواروں کو مسلمانوں کے حوالے سے آگاہ کریں۔لندن کے میئراورامریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ کئی روز سے لفظی جنگ جاری ہے۔ مقامی ٹی وی چینل کے مورننگ شو میں انٹرویو کے دوران نومنتخب میئرنے ایک مرتبہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی پالیسی انتہائی خطرناک اورغیرمنطقی ہے اوراگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی قسم کے بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھا تو نومبر میں ہونے والے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔صادق خان نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا تاکہ وہ مسلمانوں کے حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کریں۔ انہوں نے ٹرمپ کو دعوت دی کہ وہ لندن آئیں اور ان کی بچوں، دوستوں، محلہ داروں اوردیگرمسلمانوں سے ملیں، اگر میں نے مسلمانوں کے حوالے سے ان کا ذہن تبدیل کردیا تو مجھے خوشی ہوگی۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے بیانات سے تہذیبوں کا تصادم چاہتے ہیں جو خطرناک ہے اور مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف اس قسم کے بیانات دے کر کیا ٹرمپ داعش کی نوکری کررہے ہیں۔صادق خان کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے مسلمان دوست ہیں جن میں سے ہر دوسرا شخص کامیاب ترین ہے، ٹرمپ نے اپنے بیانات سے مسلمانوں کے لئے آسانی کردی کیوں کہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ مسلمانوں کے خلاف ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہوں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی سیکیورٹی کے لئے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس پر صادق خان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کم علم قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…