ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دھاندلی کے الزامات کا دور ختم،نوازشریف نے بڑے اقدام کی منظوری دیدی

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئرزاہد حامد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے آر ایف پیز کی منظوری دیدی، پاکستان میں اندازاً 3 لاکھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدی جائیں گی،الیکشن کمیشن دو روز تک ٹینڈرز جاری کرے گا، فلپائن نے ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین 900 ڈالر میں خریدی، فلپائین میں الیکشن ختم ہونے کے 10منٹ کے بعد نتیجہ بھی جاری کردیا گیا،نائیکوپ رکھنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ جلد کیا جائے گا۔منگل کویہاں انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کی، جس دوران 3رکنی کمیٹی نے فلپائن الیکشن سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلا س کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئراور وفاقی وزیر زاہد نے کہاکہ 3رکنی کمیٹی نے اجلاس میں فلپائنی الیکشن سے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ فلپائن میں الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوئے، فلپائی انتخابات میں 93 ہزار سے زائد ای وی ایم مشینیں استعمال کی گئیں اور فلپائین میں الیکشن ختم ہونے کے 10 منٹ کے بعد نتیجہ بھی جاری کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن نے ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین 900 ڈالر میں خریدی، پاکستان میں اندازاً 3 لاکھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدی جائیں گی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے آر ایف پیز کی منظوری دے دی ہے،الیکشن کمیشن دو روز تک ٹینڈرز جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی تعریف کا اب آئین کا حصہ بنا رہے ہیں، 16 سال تعلیم، 20 سالہ تجربہ رکھنے والا ٹیکنوکریٹ کہلائے گا۔وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ نائیکوپ رکھنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ جلد کیا جائے گا۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…