نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک اسرائیلی سیاسی مشیر سے ملاقات اور موجودہ حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں بنگلہ دیش میں ایک اہم لیڈر جنرل اسلم چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ اپنے سیاسی اور مذہبی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں پے در پے قتل کی حالیہ وارداتوں کا الزام بھی ملکی اسلام پسندوں پر عائد کیا جاتا ہے۔ اب پولیس نے بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے جائنٹ سیکرٹری جنرل اسلم چودھری کو گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کے اس لیڈر نے مارچ کے مہینے میں بھارت میں اسرائیلی حکومتی مشیر سے ملاقات کی تھی۔بنگلہ دیش کے پولیس کمشنر عبدالبطین کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے چودھری کو حکومت کے خلاف سازش کرنے اور بیرون ملک ایک اسرائیلی سیاستدان سے ملنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ڈھاکا پولیس کے ترجمان معروف حسین کا کہنا تھا کہ وہ چودھری کے خلاف فوجداری کیس دائر کرنے جا رہے ہیں۔اسلم چودھری کا تعلق بنگلہ دیش کے جنوبی شہر چٹاگانگ سے ہے اور وہ ملک کے ایک مشہور تاجر بھی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق وہ بھارت کے ایک ذاتی تجارتی دورے پر تھے، جہاں ان کی ملاقات اسرائیلی حکومتی مشیر سے ہوئی تھی۔بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے خلاف کی جانے والی یہ تازہ ترین کارروائی ہے۔ گزشتہ ہفتے اس اپوزیشن پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف یہ مقدمات قائم کیے گئے تھے کہ گزشتہ برس حکومت مخالف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ دوسری جانب اس خاتون اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف قائم کیے جانے والے تمام تر مقدمات سیاسی ہیں۔بنگلہ دیشی اپوزیشن جماعتوں نے سن دو ہزار چودہ میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا، اس کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن کے مابین سیاسی کشیدگی جاری ہے اور اس دوران درجنوں افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب حکومت نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس حکومتی عمل سے مذہبی عناصر شدت پسندی کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔
بنگلہ دیش حکومت کیخلاف اسرائیل کی سازش،اہم ترین رہنما کی گرفتاری نے دنیامیں ہلچل مچادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































