جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

شمالی افریقی ممالک پاکستان اور بنگلہ دیش سے آگے نکل گئے،کیلئے یورپی یونین کی تجویز مسترد

datetime 17  مئی‬‮  2016 |

نوئس(این این آئی)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کو ’محفوظ ملک‘ قرار دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ایمنسٹی نے شمالی افریقی ممالک کو محفوظ قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین پاکستان اور بنگلہ دیش کو ’محفوظ ریاستوں‘ کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بارے میں جاری بحث کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی ایشیائی ریاستیں کسی بھی طور پر ’محفوظ ممالک‘ نہیں ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جرمن شاخ کا تین روزہ سالانہ اجلاس جرمنی کے شہر نوئس میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان گابی شٹائن نے یورپی یونین اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ایمنسٹی کی ترجمان کا کہنا تھاکہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہوتا ہے لیکن پناہ کا حصول موجودہ دور میں بدستور مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جرمن شاخ کے اس سہ روزہ اجلاس میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے متنازعہ معاہدے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی گئی اور اسے ’انسانی حقوق سے متصادم‘ قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں یورپی یونین کی جانب سے نام نہاد ’محفوظ ممالک‘ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی جلد از جلد ان کے آبائی ملکوں کو واپسی کے فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…