ممبئی (آن لائن)معروف بھارتی گلوکار سنو نگھم گھنٹوں تک ممبئی کی ایک سڑک کے کنارے بیٹھ کر گانا گاتے رہے اور کوئی بھی ان کو پہچان نہیں سکا۔ ایک لڑکے نے تو چپکے سے ان کے ہاتھ بارہ روپے بھی تھما دیے۔ فنکار چاہے سپر سٹار ہو یا پھر سڑک چھاپ بھکاری۔ فن میں دم ہو تو پسند کرنے والوں کی لائن لگ جاتی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف گلوکار سنو نگھم بھکاری کا روپ دھارے گھنٹوں ممبئی میں سڑک کنارے بیٹھ کر گاتے رہے اور کوئی بھی ان کو پہنچان نہ سکا۔ایک بھکاری کی سریلی آواز سننے کے لیے لوگوں کی لائن لگ گئی اور نوجواں ان کی آواز ریکارڈ کرتے رہے۔ ایک لڑکے نے چپکے سے سنو کے ہاتھ میں بارہ روپے تھما دیے جو ان کو اتنے اچھے لگے کہ فریم کروا کر اپنے دفتر میں رکھوا دیا۔