جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کی دوستی سدابہار ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجز ہمارے چیلنجز ہیں ،آئی ایس پی آر

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ/ راولپنڈی(آئی این پی)چین کی اعلی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عز م کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدابہار ہے، اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کیلئے مل کر کام کریں گے اور پاکستان کی خود مختاری،سلامتی اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا، پاکستان کو درپیش چیلنجز ہمارے چیلنجز ہیں۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں علاقائی سلامتی کے امور اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے وزیراعظم ، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ،چینی وزیر خارجہ اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں خطے میں امن و استحکام اور مل کر کام کرنے کر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدابہار ہے، اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کیلئے مل کر کام کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی خود مختاری،سلامتی اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجز ہمارے چیلنجز ہیں۔ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے استعداد کار میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ چینی قیادت نے اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے کردارکو سراہا اور کہاکہ سی پیک منصوبے پرتیزرفتار پیش رفت پورے خطے میں خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…