جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

عوام نے مودی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، وجہ کیا بنی؟ جانئے

datetime 17  مئی‬‮  2016 |

نئی دہلی(آن لائن) بالاخربھارتی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی عوام سے پنی تعریف کرانے میں کامیاب ہی ہو گئے ،اپنی90سالہ ماں ہیرابین مودی کیساتھ اپنی پہلی تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کردی ،عوام نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرابین مودی جن کی عمر 90 برس سے زائد ہے اپنے آبائی علاقے گجرات کے ایک قصبے میں رہتی ہیں، بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان کی والدہ کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ کا پہلا دورہ کرنے کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیں تو صارفین نے اس کا خیر مقدم کیا۔مودی کے اس فیصلے پر ان کے فلوورز نے انھیں سراہا۔ہیرابین مودی جن کی عمر 90 برس سے زائد ہے اپنے آبائی علاقے گجرات کے ایک قصبے میں رہتی ہیں۔وہ پہلی بار دہلی میں اپنے بیٹے کی سرکاری رہائش گاہ آئی تھیں۔مودی نے اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور ٹویٹ کی کہ ’بہت عرصے کے بعد والدہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔مودی سنہ 2014 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد بے جی پارٹی کی جانب سے ملک کی وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے۔مودی نے ٹویٹ کی ’میری والدہ گجرات لوٹ گئی ہیں۔ بہت عرصے کے بعد ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور یہ آر سی آر (ریس کورس روڈ) ان کا پہلا دورہ تھا۔بیشتر ٹوئٹر صارفین نے مودی کی جانب سے اپنی والدہ کو دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر بلانے کے فیصلہ کی تعریف کی ہے۔

11

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…