جدہ الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزرت داخلہ بہت جلد صوبہ مکہ میں مشرق وسطی کے سب سے جدید اور بڑے سکیورٹی کمانڈ سنٹر کا افتتاح کرنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کمان مرکز میں قائم روڈ سکیورٹی کنٹرول روم پہلے ہی کام کا آغاز کر چکا ہے۔اس کو 911 کے ذریعے رپورٹس موصول ہورہی ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے گذشتہ سال اس کا افتتاح کیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ نے قومی مرکز برائے مشترکہ سکیورٹی آپریشنز کے انتظام وانصرام کے لیے سولہ سو افسروں اور پرائیویٹ اہلکاروں کو تربیت دی ہے۔اس کمان کے نمبر 911 کو بتدریج مختلف سکیورٹی شعبوں کے نمبروں سے تبدیل کردیا جائے گا۔اس مشترکہ نمبر سے معلومات چند سیکنڈز میں ایک شعبے سے دوسرے شعبے تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔وزارت داخلہ موجودہ آپریشنز رومز کو بھی ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انھیں ایک جگہ منتقل کردیا جائے گا اور وہاں ایک وقت میں چار سو سے زیادہ افسر اور پرائیویٹ اہلکار خدمات انجام دیا کریں گے۔سکیورٹی کی نگرانی کے لیے یہ جدید ترین مراکز میں سے ایک ہے اور یہاں اٹھارہ ہزار کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،انھیں مستقبل میں سمارٹ ایپلی کیشنز سے منسلک کردیا جائے گا۔اس مرکز میں کام کرنے والے سیکورٹی اہلکار اور افسر انگریزی زبان روانی سے بولتے ہیں اور انھیں اس سلسلے میں بیرون ملک تربیت دلائی گئی ہے۔اس مرکز میں دو بڑی بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں اور انھیں مشرق وسطی میں سب سے بڑی سکریینیں سمجھا جاتا ہے۔اس مرکز نے خصوصی افراد مثلا قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ان کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس کو بآسانی وصول کیا جاسکتا ہے۔یہ مرکز اپنے قیام کے بعد سے مختلف مدارج سے گزرا ہے۔قبل ازیں یہ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اور سکیورٹی حکام کے اقدامات اور کارروائیوں کو مربوط بنانا اس کی ذمے داری تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































