جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

عراقی فورسز کا الرطبہ کا کنٹرول داعش سے واپس لینے کے لیے بڑا ٓپریشن

datetime 17  مئی‬‮  2016 |

بغداد(این این آئی)عراق کی سکیورٹی فورسز اور ان کے اتحادی جنگجوو¿ں نے مغربی صوبے الانبار میں واقع شہر الرطبہ کا کنٹرول واپس لینے کے لیے داعش کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کردی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی جائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ الرطبہ پر دوبارہ کنٹرول کے لیے اس کارروائی میں خصوصی فورسز کے دستے ،فوجی ،پولیس ،سرحدی محافظ اور حکومت نواز ملیشیائیں شریک ہیں۔وہ ٹینکوں اور توپ خانے سے لیس ہیں اور انھیں عراقی فورسز اور امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔الرطبہ صوبہ الانبار میں اردن کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے اور اس شہر پر سنہ 2014 سے داعش نے قبضہ کررکھا ہے۔داعش کے جنگجوو¿ں نے جون 2014ءمیں سب سے پہلے شمالی شہر موصل پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد وہ یلغار کرتے ہوئے صوبے الانبار ،صلاح الدین اور نینویٰ کے بیشتر شہروں اور قصبوں پر قابض ہوگئے تھے۔انھوں نے 2015ءمیں الانبار کے صوبائی دارالحکومت الرمادی پر قبضہ کیا تھا لیکن اس کے بعد عراقی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی فتوحات اور بڑھتے ہوئے قدم روک دیے تھے۔گذشتہ قریباً ایک سال کے دوران عراقی فورسز امریکا کی قیادت میں اتحاد کی داعش کے خلاف فضائی مہم کی مدد سے متعدد شہروں اور قصبوں کا کنٹرول واپس لے چکی ہیں۔اس سال کے اوائل میں عراقی فورسز نے الرمادی پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا اور اسی ماہ قصبے ہیت پر بھی دوبارہ عراق کا جھنڈا لہرا دیا ہے اور وہاں سے داعش کے جنگجوو¿ں کو نکال باہر کیا لیکن الانبار کے دوسرے بڑے شہر فلوجہ سمیت ابھی تک متعدد شہر اور قصبے داعش کے زیرتسلط ہیں۔ اگرچہ داعش کے جنگجوو¿ں کی میدان جنگ میں اور شہروں پر قبضے کے لیے پیش قدمی ر±ک چکی ہے لیکن وہ حکومت کے عمل داری والے علاقوں میں بم دھماکے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت بغداد میں تین خودکش بم دھماکے کیے تھے جن کے نتیجے میں کم سے کم ایک سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…