جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کا ایک اور رکن اسمبلی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232وہاڑی میں دوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ برقراررکھا ٗ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یوسف کسیلہ کی اپیل خارج کردی ہے۔ پیرکو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بینچ نے کی ، درخواست گزارکی طرف سے ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ جن اثاثوں کی بنیاد پر ان کے موکل کو نااہل قراردیا گیا ہے وہ ان کی ملکیت نہیں بلکہ وہ اس میں شراکت دار تھے۔مخالف وکیل نے موقف اپنایاکہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات دینا لازمی اورذرائع آمدن کو چھپانا قانون کے مطابق نااہلیت کے زمرے میں آتا ہے۔ بعدازاں عدالت نے مختصر فیصلے سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا، اورواضح کیاکہ مقدمہ کاتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔یادرہے الیکشن 2013 ء میں اسی حلقے سے محمد یوسف آزاد حثیت سے کامیاب ہوئے تھے جو بعد میں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ، تاہم مخالف امیدوار غلام محی الدین نے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا،جس نے الزامات ثابت ہونے محمد یوسف کو نااہل قرار دیدیا تھا جس کیخلاف محمد یوسف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…