جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے بڑی ضمانت دیدی

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوری سسٹم کو نقصان پہنچانے والی سیاست نہیں کرینگے ٗ ہم نے آواز اٹھائی تو لوگوں کا سسٹم سے اعتماد اٹھ جائیگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت موجود ہے تو پیار سے بات کررہا ہوں ہم دلیل سے بات کرتے ہیں ، ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں بینظیر بھٹو شہید کی بھی یہی پالیسی تھی جس پر ہم عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز پر چیف جسٹس کا جواب ہمارے موقف کی تائید ہے تاہم انہوں نے کمیشن کے قیام سے انکار نہیں کیا۔انہو ں نے کہا کہ میں ایسی سیاست کو پسند نہیں کرتا جس سے سسٹم کو خطرہ ہو بلکہ ہم سسٹم کی مضبوطی کیلئے جدو جہد کریں گے ٗ لوگوں کی نظریں ہمارے اوپر لگی ہوئی ہیں اور اگر ہم نے آواز نہ اٹھائی تو لوگوں کا سسٹم سے اعتماد اٹھ جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں تاہم ان کے بچوں کا نام اس میں شامل ہے، کبھی اس کی تردید کی جاتی رہی اور کبھی اعتراف کیا گیا لہذا وزیراعظم کو اپنے بچوں کے اثاثوں کی وضاحت کرنی چاہئے، ہمارے ہاتھ میں بندوق ہے نا ہی پتھر اس لئے وزیراعظم کو اپوزیشن جماعتوں کے سوالات کا جواب دینا چاہئے اور ہماری کی بات بھی سننی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز متفقہ ہونے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…