اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ چودھری نثاراورشہباز شریف کو پیغام بھجوادیا ہے کہ اگرجمہوریت کو بچانا ہے تو نوازشریف مستعفی ہوجائیں۔ پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلی 20 کروڑ لوگوں کی ہے، پاناما لیکس والوں کی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ 16سال بعدچودھری نثاراورشہبازشریف کو پیغام بھجوادیا ہے کہ جمہوریت اور اسمبلی کوبچاناہے تو نواز شریف مستعفی ہوجائیں،بیشک خود آجائیں۔ایک صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے مگرابھی نہیں بتاؤں گا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے40 سے 50 ارکان کا فارورڈ بلاک تیاربیٹھا ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ اگر وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو آج سے اصل سیاست شروع ہو گی جو وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک جاری رہے گی ٗہم چاہتے ہیں کہ بلا شرکت غیر تمام لوگوں کا احتساب کا ہونا چاہئے اور عمران خان کو بھی اپنی آف شور کمپنی کی وضاحت کرنی چاہیے۔