بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

گینگ آف فور،شاہ محمود قریشی نے انتباہ کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں کرپشن بہت بڑاچیلنج ہے، ملک سے کرپٹ عناصرکاخاتمہ کرناہوگا ٗگینگ آف فورکی سنی گئی تواللہ ہی حافظ ہے ٗپاماما لیکس کی تحقیقات کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قومی اسمبلی کااجلاس پاکستان کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے ٗ چاہتے ہیں اسپیکرنیک نیتی سے ایوان میں ریفری کا رول ادا کرکے ماحول پرسکون رکھیں ٗسنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی توایوان کی کارروائی اچھی طرح چلے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہونیکااعتراف کرلیا ٗحکومت کوپہلے ہی کہاتھاکہ ٹیکس ایمنیسٹی اسکیم ناکام ہوگی،حکومت پہلے ہماری بات سن لیتی تواسے سبکی نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر ہونے والے اجلاس اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی تو بہت اچھا ہو گا اور اگر صرف گینگ آف ’’فور ‘‘کی سنی گئی تو پر اللہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کرپشن نے ملک کو برباد کررہا ہے۔کرپشن کو عالمی کانفرنس میں دہشت گردی کے برابر تول دیا گیا ہے ۔پاکستان بیک وقت کرپشن اور دہشت گردی دونوں سے نبردآزما ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…