اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ آف شورکمپنی رکھنا کوئی جرم نہیں عمران خان کے فلیٹ کا سب کو پتا تھا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر میاں نوازشریف کو اپوزیشن کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آف شور کمپنی رکھنا کوئی جرم نہیں ہے ٗ عمران خان کے فلیٹ کا سب کو پتا تھا ۔