ڈیرہ اللہ یار ( این این آئی)ایس ایس پی جعفرآباد جہانزیب خان کاکڑ کی مبینہ ’’خودکشی‘‘ کامعاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا، پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خود کشی سے قبل ایس ایس پی نے دفتری امور بھی نمٹائے اور وہ بالکل نارمل نظر آرہے تھے ،جب ایس ایس پی جعفرآباد جہانزیب خان کاکڑ نے مبینہ طورپراپنے دفتر میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی توپولیس کے مطابق ایس ایس پی کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز سن کر ان کی سیکورٹی پر معمور اہلکار دفتر کے اند ر داخل ہوئے تو وہ خون میں لت پت کرسی سے نیچے پڑے ہوئے تھے انہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی نصیر آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جعفرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور جوڈیشنل مجسٹریٹ جائے وقوع پر پہنچے جہاں پر ان کی جسد خاکی کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جہانزیب خان کاکڑ دو ماہ قبل ایس ایس پی جعفرآباد تعینات ہوئے تھے اور اس دوران انہوں نے علاقے میں قیام امن کیلئے کئی اقدامات کئے ان کی جسد خاکی کو پوسٹمارٹم کے بعد ڈی پی او آفیس میں نماز جنازہ اداکرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جائیگا ۔