اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے پی پی232وہاڑی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے یوسف کسیلہ کی نا اہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے یوسف کسیلہ نے عام انتخابات 2013 میں آزادامیدوار کے طور پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ 232وہاڑی سے کامیابی حاصل کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے یوسف کسیلہ کو انتخابی مہم کے اخراجات اور اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا تھا، یوسف کسیلہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے بھی پیر کو کیس کی سماعت کے بعدالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دےدیا