جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

آج شام 5 بجے کیا ہو نے جا رہا ہے؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی !

datetime 16  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس پر کیا جواب دیتے ہیں ، پوری قوم کی نظریں پارلیمنٹ کے اجلاس پر لگی ہیں ۔جو آج شام پا نچ بجے شروع ہو گا بس کچھ ہی دیر بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہونے کو ہے ۔ آج قومی اسمبلی میں کچا چٹھا کھلے گا ، حساب کتاب ہوگا ، وزیر اعظم نواز شریف پاناما پیپرز میں بچوں کے نام آنے پر اپنا مؤقف ، اپوزیشن کے سات سوالات کا جواب اور پالیسی بیان دیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف تقریباً دو ماہ بعد قومی اسمبلی میں آئیں گے ۔ اپنے خطاب میں پاناما پیپرز کی تحقیقات پر پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ سپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم کے خطاب کے دوران غیر مہذب رویہ اپنایا گیا تو شرارت کرنے والوں کو ایوان سے نکال دیا جائے گا ۔ حکومتی وزراء بھی وزیر اعظم کے بھر پوراور مکمل دفاع کے لئے کمر بستہ ہیں ۔ پرویز رشید کہتے ہیں وزیر اعظم نے کبھی کسی کاروبار کے لئے رقم باہر نہیں بھیجی ، خواجہ سعد رفیق تو نام لئے بغیر عمران خان کو انوکھا لاڈلا کہہ رہے ہیں حکومت اپوزیشن کی مشاورت سے کرپشن پر سخت فیصلوں کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ذرائع کہتے ہیں پہلے نئے متفقہ ٹی او آرز طے کر کے پھر بدعنوان سیاستدانوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر احتساب کمیشن بنایا جائے گا ۔قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پی ٹی وی صرف وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تقریر براہ راست نشر کرےگا۔ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر براہ راست نہیں دکھائی جائےگی۔وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے علاوہ باقی لیڈرز کی تقاریر براہ راست دکھانے کا فیصلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…