گوجر خان(این این آئی)کسوال کے قریب مسافر وین ٹائر پھٹنے سے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پیر کو کسوال کے قریب مسافر وین ٹائر پھٹنے سے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں6 افراد موقع پر ہی جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔ امداد ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔