کراچی(این این آئی) ادکارہ میرا فلم ”ہوٹل“کی پرموشن کی ایک تقریب میں ’ان کی‘ انگریزی سے متعلق سوال پر برہم ہو گئیں ۔دوران تقریب خاتون صحافی نے سوال کیا کہ”میرا“ کی انگریزی تو بہت مشہور ہے کیا ’میرا‘کی فلم بھی مشہور ہو گی؟یہ سوال اداکارہ کو کچھ کاص پسند نہ آیا اور موڈخراب ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ صرف انگلش میں کئے گئے سوال کا جواب انگلش میں دوں گی۔ انہوںنے کہا کہ دیکھیں آپ کا چینل اردو میں ہے ¾جب یہ چینل انگلش میں ہو جائےگا تب انٹرویو دوں گی۔انہوں نے کہا پاکستانی سٹارز کو ملک سے باہر عزت مل رہی ہے تاہم ملک میں احترام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سٹارز کی عزت کریں نا کہ ان کا مذاق اڑائیں۔