ممبئی(این این آئی) سری لنکن حسینہ اور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو مشہور ڈانس رئیلٹی شو”جھلک دکھلاجا“ کے نویں سیزن میں اداکار شاہد کپور کی جگہ جج بننے کی پیش کش کی گئی ۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کئی بالی ووڈ اداکاراو¿ں کی طرح غیر ملکی اداکارہ ہیں جنہوں نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں جگہ بنائی ہے ¾ سری لنکن حسینہ نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کو بھارتی چھوٹی اسکرین سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کو مشہور ڈانس رئیلٹی شو” جھلک دکھلا جا“ کے نویں سیزن میں اداکار شاہد کپور کی جگہ جج بننے کی پیشکش کی گئی جس پر اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کیا جس کے بعد سری لنکن حسینہ پہلی بار چھوٹی پردہ اسکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گی جب کہ شو کی شوٹنگ اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی۔