خود پر لگنے والے الزامات پرعوام کو جوابدہ ہوں‘ ہر چیز کا جواب دوں گا، عمران خان
16
مئی 2016
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات پرعوام کو جوابدہ ہوں، ہر چیز کا جواب دوں گا، چاہتا ہوں کہ نواز شریف کے سامنے بات کی جائے،وہ اپنا موقف پیش کریں پھر میں ان سے سوال کروں گا، چیف جسٹس نے درست کہا کہ حکومتی ٹی او آرز سے صدیاں لگ جائیں گی۔وہ پیر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچنے پر بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو سوالات نواز شریف سے پوچھے جا رہے ہیں ان کے میں خود بھی جواب دوں گا،پہلے میں اپنی صفائی پیش کروں گا پھر نوازشریف سے پوچھوں گا، وزیراعظم بتائیں کہ کیا میری باتیں سننے کیلئے پارلیمنٹ میں رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر پریس کانفرنس کر کے جواب دوں گا،وزیراعظم کی تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے، لگتا ہے مجھے اسمبلی میں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہے سب کو پتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے، میاں صاحب اپنا موقف پیش کریں پھر میں ان سے سوال کروں گا،اگر کسی کا خیال ہے کہ جو چل رہا ہے وہ چلتا رہے تو اب ایسا نہیں ہو گا، اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او آرز پہلے مجھ پر ٹرائی کرلئے جائیں، میاں صاحب اگر بے قصور ہیں تو ڈر کس بات کا ہے، چیف جسٹس نے درست کہا کہ حکومتی ٹی او آرز سے صدیاں لگ جائیں گی، میں عوام کو جواب دہ ہوں، ہر چیز کا جواب دوں گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں