ٹنڈو آدم(آئی این پی) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر بریک لگانے سے گاڑی کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسی باعث کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کو بند کرکے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب بھیجا جارہاہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔