لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے جہاں یکم جون سے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے وہیں نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی مشروط اجازت دی ہے۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سمر کیمپ کے لئے ’’محکمہ تعلیم سے اجازت‘‘ لینا ضروری ہوگی تاہم محکمہ کی طرف سے سیکورٹی کی ذمہ دار اور بچوں کو بنیادی سہولتوں کی بھی ذمہ داری لینے کی درخواست دینا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کے نام پر کوئی تعلیمی ادارہ یکمشت فیس بھی نہیں لے سکے گا،