قاہرہ(این این آئی) ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وین ڈیم نے کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے وہ پیغمبراسلام ؐکی تعلیمات پرعمل کرتے ہیں ٗعربی کھانے ان کی مرغوب غذا ہے۔ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وین ڈیم نے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی صحت کا راز’’عربی کھانوں‘‘ کو قرار دیا ہے ٗ 56 سالہ ایکشن ہیرو کا کہنا تھا کہ اچھی غذا کھائیں اور پھرپور نیند لینا صحت کیلئے مفید ہے اور اگر آپ چکن یا گوشت کھانا پسند کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک بار کھانا چاہیے تاہم میں گھوڑے اور باز کا گوشت شوق سے کھاتا ہوں مگرعربی کھانوں کو ترجیح دیتا ہوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلامؐ بہت ذہین تھے جنہیں انسانی صحت کے حوالے سے جسم کے لیے کیا کچھ ٹھیک ہے اس کاعلم تھا لہذا یہ باتیں آپ مجھ سے نہ پوچھیں بلکہ خود پڑھیں ٗ اگر ہم پڑھیں تو پتہ چلتا ہے مسلمانوں کی بہت ساری چیزیں بہت اچھی ہیں۔