لاہور ( آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی جب اپنی آف شور کمپنی تھی تو اتنا شور کیوں ڈالااور ان کے اردگرد بھی سب آف شور کمپنیوں والے موجود ہیں ، عمران خان اگر ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو کام کر کے دکھاؤ، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو برباد کیابلاول بچے ہم سے نہیں اپنے بابا سے حساب مانگو۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی جب اپنی آف شور کمپنی تھی تو بتایا کیوں نہیں دوسرے کے بارے میں تو اتنا زیادہ شور ڈالتے پھرتے تھے اور اپنی کمپنی کے بارے میں چھپاتے رہے ۔ان کے دائیں بائیں سب آف شور کمپنیوں والے ہی براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے لوگوں کو آدم خور چوہوں سے بچاؤ ۔ اگر ہمارا مقابلہ کرناہے تو کام کرکے دکھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو برباد کیا ۔ بلاول بچے ہم سے نہیں اپنے بابا سے حساب مانگو ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم سڑکیں ، یونیورسٹیاں ، کالجز ، موٹرویز بنائیں گے اور ملکی ترقی کے لئے کام کریں گے جب کہ اپوزیشن انتشار کی سیاست کرتی رہ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ماضی کے مقابلے میں کم ہو چکی ہے اور تمام ریاستی ادارے مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔۔۔۔