اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے پانچ توقعات لے کر قومی اسمبلی میں جاؤں گا کہ وہ اپوزیشن کے سات سوالات کے واضح جواب دیں گے،وزیراعظم پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کااعلان کریں گے اور شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم سے پانچ توقعات لے کر اسمبلی میں جاؤں گا،وزیراعظم اپوزیشن کے سات سوالات کے واضح جواب دیں گے اور وزیراعظم ٹی اور آرز بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کا اعلان کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ٹی او آرز پر قانون سازی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت سے کسی کو وزارت عظمی سے نامزد کریں۔