اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک بھارت میچ کے دوران ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے ایمپائرز کے سامنے فکس میچ کھیل کر جیت سکتا ہے‘ جبکہ عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ سرفراز کو موقع دینا چاہئے تھا۔ اتوار کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کو پوری طرح دیکھ کر اپنی رائے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں محمد حفیظ جیسے اچھے کھلاڑی کو کیوں ڈراپ کیا گیا جبکہ پاکستان کو ایک بیٹسمین ڈراپ کر کے وکٹ کیپر سرفراز کو موقع دینا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک اچھے بیٹسمین ہیں۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے ایمپائرز کھڑے کر کے میچ فکس کرنے کے بعد جیت سکتا ہے اس کا ثبوت 2013ء کے عام انتخابات میں بہت بڑا فراڈ عوام کے سامنے ہے۔