جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس ،صدرممنون حسین نے معنی خیز انتباہ کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق کئی چیزیں سامنے آئی ہیں جب کہ ملکی دولت لوٹنے والا ہر شخص پکڑ میں آئے گا۔تعلیم،فنی تربیت نہ ہونے پرنوجوان منفی سوچ،دہشتگردی کی طرف مائل ہوئے،گذشتہ حکومتوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے،دس سالوں سے کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہاکہ حکمرانوں نے ماضی میں بہت غلطیاں کیں جس کے باعث ہم اپنا بہت وقت برباد کر چکے، ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہی تعلیمی ادارے تباہ ہوئے جب کہ ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ نہیں دینے اور فنی تربیت نہ ہونے کے باعث نوجوان منفی سوچ، دہشت گردی کی طرف مائل ہوئے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے لیکن کوئی بھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا، گزشتہ 10 سالوں میں کوئی ڈیم نہیں بنادیامیر،بھاشاڈیم فزیبلٹی تیارتھی،کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چین اقتصادی راہداری ترقی،خوشحالی لائے گی،کراچی:ہنرمندافراد کی ضرورت ہے۔ اب ہر شخص کا احتساب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق کئی چیزیں سامنے آئی ہیں، بدعنوانی اور ملکی دولت لوٹنے والا ہر شخص پکڑا جائے گا۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز بھی حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس میں کچھ نام سامنے آئے ہیں اور کچھ آنے باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کے چہروں پر نحوست چھا جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…