بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بھی ’’اُردو‘‘ کا بول بالا ہوگیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی) سعودی عرب میں بھی ’’اُردو‘‘ کا بول بالا ہوگیا،مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے کے لئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر اردو سمیت سات زبانوں میں چار بڑے خیرمقدمی بورڈز نصب کر دیئے ہیں۔انتظامیہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ عبدالواحد بن علی الحطاب نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کے لیے خیرمقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل چار بورڈز شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ شہر آنے والوں کے داخلی راستے‘ مکہ مکرمہ کی طرف سے آنے والوں کے راستے شاہراہ ا لہجرہ‘ القصیم سے آنے والا راستے اور تبوک سے آنے والا راستے پر نصب کئے گئے ہیں۔ ان بورڈز پر سات زبانوں میں مختلف ہدایات درج ہیں جن میںیہ عبارت بھی شامل ہے “آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب”۔ یہ سات زبانیں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، ترک، ہاؤسا اور ملاوی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…