صوابی(این این آئی) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نا مناسب رویئے کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے یار حسین اور شیوہ پر مولی فیڈرکی افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف پیسکو انوار الحق نے صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی اور ایم این اے انجینئر عثمان خان ترکئی کے ہمراہ ان فیڈرز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ لوولیٹج اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں وفاقی حکو مت کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کو ششیں کرنی چا ہے کیونکہ عوام کا گرمی کے موسم میں بہت مشکلات کا شکار ہو تے ہیں۔ و فاقی حکو مت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو سنجیدگی سے لے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف پیسکو انوار الحق یوسفزئی نے کہا کہ اگر عوام تعاون کر یں تو لوڈشیڈنگ ختم کر سکتا ہوں عوام یونین کو نسل کے لیول پر کمیٹیاں بنا ئیں۔ تاکہ کنڈا سسٹم ختم کیا کا سکے انھوں نے کہا کنڈا سسٹم نے ہمارے بجلی کے نظام کو تباہ کر رکھ دیا ہے اس لیے بجلی چوری کو روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ایم این اے عثمان خان ترکئی کا کہنا تھا کہ تربیلا صوابی لا ئن مکمل ہو جائے گی۔ بہت جلد صوابی کے عوام کو فائدہ ہو گا یارحسین فیڈر اور شیوہ پر مولی فیڈر سے عوام کو لوولیٹج کا مسلہ حل ہو جا ئے گا اور تحصیل رزڑ میں نئے گریڈ اسٹیشن سے بھی کا گی حد تک عوام کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔