بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

2013کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس اثاثوں سے متعلق عمران خان نے کیا بتایا؟معروف سیاسی شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وزیرا علیٰ امیر حیدر خان ہو تی ایم این اے نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں میں نام آنے پر دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان خود سب سے بڑے چور ثابت ہوگئے، 2013کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے اثاثوں سے متعلق جو کاغذات جمع کرائے تھے اس میں عمران خان نے حقیقت بیان نہیں کی تھی ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی سہ پہر کرنل شیر کلے ضلع صوابی میں بابائے صوابی و سابق ضلعی صدر الحاج رحمن اللہ خان ( مرحوم) کی پہلی بر سی کے موقع پر ان کے حجرے میں ضلعی صدر امیر الرحمن کی صدارت میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جس سے صوبائی سیکرٹری جنرل سردار حسین بابک ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان ، ضلعی صدر امیر الرحمن اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان نے بھی خطاب کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سیاست میں جھوٹ اور منافقت نہیں چل سکتی لیکن عمران خان نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،آج پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت صوبے کے 43ہزار منتخب نمائندے اختیارات اور فنڈز منتقل نہ کر نے کیخلاف پی ٹی آئی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پختون قوم کی اتحاد اور یکجہتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے صوبے بھر کا دورہ کر رہا ہوں 2018کا الیکشن اے این پی کی کامیابی کا سال ہو گا پارٹی کی مثال ایک مشین جیسی ہے جس مشین میں جب پر زہ خراب ہو جائے تو وہ اس کو نکال کر اس کی جگہ صحیح پرزہ لگایا جاسکتا ہے اے این پی اُصولی اور جمہوری جماعت ہے پارٹی کارکن آپس کی رنجشیں اور اختلافات کا خاتمہ کر کے سُرخ جھنڈے تلے متحد ہو جائیں آئندہ دور اس سُرخ جھنڈے کا ہے انہوں نے کہا کہ اس پختون مٹی کی ترقی ، خوشحالی اور پختونوں کے حقوق کیلئے یہ سفر جاری و ساری رہے گاکارکن مستقبل کے لئے بھر پور تیاریوں کاآغاز کریں صوبے کے دورے کے دوران صوابی میں جو جوش اور ولولہ سامنے آیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے پانامہ لیکس کے حوالے سے پختون قوم کے ایک وکیل کی حیثیت سے عمران خان سے یہ سوال پوچھتا ہو کہ نواز شریف 1985میں پہلی بار سیاست میں آکر اقتدار میں آئے تھے اور اب تک وہ ملک کے تین بار وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ جب کہ عمران خان نے 1983میں آف شور کمپنی بنائی تھی آج اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان اور اس کا ٹولہ سب سے بڑا کمپنی چور نکلا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا اسلام آباد میں دھرنہ شام گانے بجانوں سے شروع ہو کر صبح کے اذان کے وقت رقص و سرور کے ساتھ اختتام پذیر ہو تاکیا یہ جمہوری اور اسلامی روایات ہے دھرنے میں دوسری شادی کے علاوہ رقص و سرور کے سوا کچھ بھی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی اور پالیسی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخوا مالی ،انتظامی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے حکومت کے وزراء خود اعتراف کر چکے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں ہے پنجاب میں میٹرو ، اورنج ٹرین ، سندھ میں تھر مل بجلی گھر ، بلو چستان میں گوادر اور دیگر تر قیاتی منصوبے بنائے جارہے ہیں جب کہ پختونوں کے صوبے کے لئے صوبائی حکومت کے پاس جاری منصوبوں کے لئے پیسے نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبے کے بچوں کے لئے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور روزگار سکیم دے رہے ہیں جب کہ ہمارے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نوجوانوں کو چوہا مارنے کے لئے پچیس روپے معاوضہ دینے پر لگا دیئے ہیں۔ عمران خان خوا ب خرگوش میں مبتلا ہے کیونکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی حکومت ان کو سب اچھا ٹھیک اور 2018میں ایک بار پھر پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کی رپورٹ دے رہے ہیں لیکن وہ جان لیں کہ صوبے کے عوام مزید عمران خانی نہیں بلکہ باچا خانی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں تبدیلی اور انصاف کے وعدے عمران نے بلو چستان ، سندھ اور پنجاب کے عوام سے بھی کئے تھے لیکن پختون اس جھوٹے وعدے پر دھوکہ کھا گئے بد قسمتی سے پختون کبھی پنجاب ، سندھ ، لاہور اور بنی گالہ سے مالک لا کر اس صوبے پر مسلط کر تے ہیں لیکن پختون قوم کی نمائندگی کے اصل مالک باچا خان بابا کا گھرانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کی اصل جنگ پنجاب میں اکثریت اور وزیر اعظم بننے کے لئے ہے دونوں کا پختون بچوں کو ان کے بنیادی حقوق کے لئے جنگ نہیں لیکن پختون بچوں کے نوالے ،اس مٹی کا حق ترقی اور خوشحالی اور بقاء کی جنگ لڑنا صرف باچا خان بابا کے سپاہیوں اور اے این پی کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بجٹ میں ستر فی صد اضافہ ہوا تھا آج پی ٹی آئی دور میں 73ارب روپے خسارہ ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے دس ہزار 3سو کروڑ روپے پی ٹی آئی حکومت نے غائب کر کے نقصان کیا حالانکہ اس خطیر رقم سے صوبے میں سکولز ، ہسپتالیں ، یونیورسٹیاں ، روڈز اور دیگر منصوبے بن سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 2015کے بلدیاتی انتخابات میں صوابی کے عوام نے سپیکر پختونخوا اسمبلی اسدقیصر اور ترکئی خاندان کو اپنی ہی یونین کونسلوں میں شکست دے کر بہترین نتائج دیئے۔آج ترکئی خاندان کے بھی آف شور کمپنیوں میں نام آگیا ہے انہوں نے کہا کہ اس مٹی کی خدمت اور بچوں کے حقوق کے لئے باچا خان بابا ، خان عبدالولی خان کے بعد آج اسفند یار ولی خان کے علاوہ میں نے اور ایمل ولی خان نے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اور میرا پارٹی کارکنوں اور صوبے کے عوام سے وعدہ ہے کہ پختون مٹی اور پختون قوم کی خدمت کے لئے عملی کر دار ادا کر تے رہیں گے انہوں نے الحاج رحمن اللہ خان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ، کر دار ، وفا کی وجہ سے آج صوابی میں پارٹی ایک مضبوط قوت بن رہی ہے انہوں نے بابا کے سوچ و فکر کے ساتھ وفا کر کے مرنے تک اس کے ساتھ اس پر قائم رہے انہوں نے کہا کہ اگر پختون قوم اور خدائی خدمتگار کی اگر تاریخ لکھی جاسکتی ہے اگر اس میں صوابی کے خدائے خدمتگاروں کا ذکر نہ ہو تو یہ تاریخ نا مکمل ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…