بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سندھ پر ’’چوہوں‘‘کی یلغار،سائیں ششدر

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)کپتان کے صوبے کے بعد چوہے سائیں سرکار کے صوبے میں داخل ، جیکب آباد میں چوہے کی یلغار، درجنوں شہریوں کو چوہوں نے کاٹ لیا، شہریوں میں تشویش کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق کپتان عمران خان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں چوہوں کی یلغار کے بعد چوہوں نے سائین سرکار کے صوبے کی طرف رخ کرلیا ہے ، کے پی کے حکومت کی جانب سے چوہوں سے نجات کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ شہری چوہے مارے تو ان کو 25روپے انعام دیا جائے گا جس کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں چوہوں کو مارا مگر حکومت کی جانب سے ان کو معاوضہ نہیں دیا گیا ، کپتان کے صوبے کے بعد چوہوں نے سندھ میں سائین کی سرکار کو چیلنج کردیا ہے، سندھ کے اہم کاروباری اور تجارتی شہر جیکب آباد میں چوہوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے شہر کے مختلف علاقوں کاشیرام پل، شاہی بازار، اولڈمیونسپل محلہ، بروہی محلہ، سول ہسپتال محلہ، دستگیر کالونی، فیملی لائن ، ڈنگر محلہ ، شاہ غازی محلہ ، حق باہو محلہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں چوہوں کی یلغار ہے، شہریوں کی جانب سے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کو چوہوں کے کاٹنے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جیکب آباد میں چوہوں کے عذاب سے نجات کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ انتظامیہ کی جانب سے چوہوں کے انسداد کے لیے کوئی کاروائی شروع کی گئی ہے ،شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت چوہا مار مہم شروع کی گئی ہے مگر چوہوں کی تعداد اتنی ہے کہ شہری سخت پریشان ہیں خصوصاً شہر کی مارکیٹوں میں چوہے بڑی تعداد میں موجو د ہیں اور چوہے دوکانداروں کا لاکھوں روپیوں کا نقصان کردیتے ہیں اشیاء خورد ونوش سمیت الیکٹرانک ، بوک اسٹور، جنرل اسٹور سمیت دیگر دوکانوں کو چوہوں نے اپنا ٹھکانا بنا لیا ہے شہریوں کو بھاری نقصان پہنچانے والے چوہوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر چوہوں کے خاتمے کے لیے چوہوں کے انسداد کے لیے کاروائی شروع کی جائے اور شہریوں کو انتظامیہ کی جانب سے چوہا مار ادویات فراہم کی جائیں تاکہ چوہوں سے نجات حاصل کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…