لاہو ر(نیوزڈیسک)دبئی جانیوالا مسافر طیارے کے اندر ہی دھرلیاگیا،بڑے بڑے نام زِد میں آگئے،اینٹی نار کوٹکس فورس نے لاہو رائیر پورٹ پر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ،دبئی جانے والے مسافر کو طیارے کے اندر سے گرفتار کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسافر علی عرفان نے پی آئی کی پرواز پی کے 203کے ذریعے دبئی روانہ ہونا تھا اور وہ تمام کاؤنٹرز سے کلیئر ہونے کے بعد طیارے میں پہنچ چکا تھا۔ اینٹی نار کوٹکس فورس نے ایک خفیہ اطلاع پر طیارے کے اندر پہنچ کر مسافر علی عرفان کو گرفتار کر لیا جس کے بیگ سے اعلیٰ معیار کی بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مسافر کی منشیات سمیت طیارے میں پہنچ جانے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اوراس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔مسافر کو ہیروئن سمیت طیارے کے اندر پہنچانے والے افراد کیخلاف کسی بھی وقت ایکشن متوقع ہے۔