بہاول پور (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی دھرنے اور الزام تراشی سے نہیں صرف ووٹ سے آسکتی ہے عمران خان کی سیاسی جدوجہد صرف اڑھائی دن کی جیل ہے انہیں رات کو نیند نہیں آتی کہ کب نواز شریف جائے اور میں وزیر اعظم بنوں ،پیپلز پارٹی میں جو لوٹ مار نہ کرئے اسے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ ہم میں سے نہیں ہے بلاول کو علم نہیں کہ ان کے نا نا نے” ادھر تمادھر ہم ” کا نعرہ لگا کر ملک توڑا تھا ،عمران خان پہلے کے پی کے میں آدم خور چوہے ماریں ورنہ آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائے گی وہ مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی کارکن اپنی سیاسی کمائی کو ضائع نہ کریں کیونکہ وقت آنے پر اس کا صلہ ضرور ملتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور خود نقاب میں رہتے ہیں بہتر ہے کہ ذات کے خول سے باہر نکل کر ایشوز پر تنقید کریں وفاقی وزیر نے کہا کہ پانامہ لیکس سے پہلے حکومت پر دھاندلی کا الزام لگایا دھرنے نے قوم کا اربوں روپے ضائع کیے اور آف شور کمپنیاں عمران خان ،جہانگیر ترین اور علیم خان کی نکل آئیں تو کوئی مسئلہ نہیں اگر حسن نواز اور حسین نواز کی ہوں تو حرام قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے15 ٹی آر اوز میں سے14 وزیر اعظم کی ذات پر ہیںخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے دورمیں ریلوے نے ترقی کی جون 2016 تک ریلوے کی آمدن 35.50 ارب ہوجائے گی بلاول زرداری نوازشریف پرتنقید کرنے کی بجائے سابق صدر آصف زرداری کی کرپشن پربھی غور کریں پاکستان کی ترقی کاقافلہ چلتارہے گا پی پی پی نے آٹھ سال کراچی اور سندھ پرحکمرانی کی مگرایک بھی میگاپراجیکٹ نہ دیا ‘تین سال سے پی ٹی آئی خیبرپی کے پر حکومت کررہی ہے مگر صرف پشاورمیں ایک فلائی اووربناسکی باقی سب فارغ ہے حکومت مستحکم ہے حکومت کوگرانے والے خود گرجائیں گے ریلوے 100 فیصد منافع پر ‘ جبکہ امریکہ سے 200 انجن منگوائے ہیں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ آف شورکمپنیوں کاشورمچانے والے عمران خان سے اب پوری قوم پوچھے گی کہ دوسروں پرتنقید کتنا آسان ہے پشاور والوں نے حساب لے لیا اور باقی حساب بھی پوراہوجائیگا انہوں نے کہاکہ کیساانصاف ہے کہ عمران خان آف شورکمپنی کوصحیح اورباقی کوغلط سمجھتے ہیں موجودہ حکومت مضبوط اورمستحکم ہے اسے گرانے والے خود گرجائیں گے حکومت مدت پوری کریگی اور ترقی کی منزل حاصل کرکے رہے گی پاکستان ریلوے اس وقت 100 فیصد منافع پر ہے امریکہ سے 200 انجمن منگوائے گئے ہیں مزید ٹرینیں چلے گی انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری نوازشریف پرتنقید کرنے کی بجائے سابق صدر آصف زرداری کی کرپشن پربھی غور کریں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خط کے جواب میں ٹی اوآر میں معمولی تبدیلی کریگی ہمارے دورمیں ریلوے نے ترقی کی جون 2016 تک ریلوے کی آمدن 35.50 ارب ہوجائے گی اس موقع پر وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان ‘ صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ‘ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی قیصر مشتاق‘ بیگم پروین مسعود بھٹی ایم این اے ‘ فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے ‘ صبیحہ نذیرایم این اے ‘ حسینہ نازایم پی اے ‘ سیدتابش الوری ‘سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری ‘ صدرچیمبرآف کامرس ظفر شریف‘عبدالمعیدشاہ بخاری ‘ بلال بلوچ‘ عقیل نجم ہاشمی‘ طاہر جانباز‘ ‘ سمیت بہاول پورمسلم لیگ ن کے عہدہ داران وکارکنان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی