تائی پے(آئی این پی)پاکستان نے مسلسل دوسری بار ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ جیت لی ،پاکستان کی جانب سے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے فائنل2-0 سے اپنے نام کر لیا،ٹیم ایونٹ فائنلز میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے لی ہو ین اور تانگ منگ ہانگ کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ کا کامیابی سے دفاع کر لیا،تائیوان کے شہر تائی پے میں کھیلے گئے فائنل میں ہانک کآنگ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستان کی جانب سے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے فائنل دو صفر سے اپنے نام کر لیا، ٹیم ایونٹ فائنل کے پہلے مقابلے میں فرحان زمان نے ہانگ کانگ کے لی ہو ین کو2-3 سے شکست دی،ٹیم ایونٹ فائنل کے دوسرے مقابلے میں فرحان محبوب نے تانگ منگ ہانگ کو0-3سے ہرایا، قومی ٹیم کے کوچ فہیم گل نے پاکستان کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے بھارت کو2-1سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے مسلسل چوتھی بار ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ جیت لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چین کا نظام
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































