لاہور/اسلام آباد(آئی اےن پی) پےپلزپارٹی کے بعد تحر ےک انصاف کا بھی آج (سوموار ) پار لےمنٹ مےں وزےر اعظم کی آمد پر احتجاج نہ کر نےکا اعلان‘وزےر اعظم نوازشر ےف سے پانامہ لےکس اور آف شور کمپنےوں اوکر پشن کے حوالے سے صرف سوالات کےے جائےں گے ‘اپوزےشن جماعتوں نے مزےد حکمت عملی کےلئے اہم اجلاس آج طلب کر لےا ہے جبکہ چےئر مےن تحر ےک انصاف عمران خان اپنی آف شور کمپنی اور دےگر معاملات پر اےوان مےں اپنا موقف پےش کر ےں گے ۔ تحر ےک انصاف کے قومی اسمبلی مےں پار لےمانی لےڈر شاہ محمود قر ےشی نے کہا ہے کہ تحر ےک انصاف نے وزےر اعظم نوازشر ےف کی آج پار لےمنٹ آمد کے موقعہ پر اےوان مےں کسی بھی قسم کا احتجاج اور نعرے بازی نہ کر نےکا فےصلہ کےا ہے بلکہ انکو موقعہ دےں گے کہ وہ پانامہ لےکس اور آف شور کمپنےوں کے حوالے سے اےوان مےں اپنا مکمل موقف دےں اور انکی اےوان مےں آمد پر بھی کسی قسم کی نعرے بازی اور شور شرابہ نہےں کےا جا ئےگا لےکن بڑی شائستگی کے ساتھ ان سے پانامہ لےکس اور کر پشن کے معاملے پر سوالات ضرور کےے جائیں گے اور ہمےں وزےر اعظم کی آج اےوان مےں آمد کا انتظار ہے اور اجلاس کے حوالے سے مزےد حکمت عملی اپوزےشن کے ساتھ مشتر کہ طور پر بنائی جائےگی جسکے لےے مشتر کہ اپوزےشن کا اجلاس آج (سوموار ) کو پارلےمنٹ مےں ہوگا جبکہ تحر ےک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان بھی اجلاس مےں شر ےک ہوں گے جہاں وہ اپنی آف شور کمپنی ‘فلےٹ کی خرےداری ‘لندن سے رقم پاکستان لانے سمےت دےگر معاملات پر اےوان مےں اپنا موقف دےں گے ۔ ےا درہے کہ اس سے پہلے اپوزےشن لےڈر قومی اسمبلی سےد خورشےد شاہ بھی وزےر اعظم نوازشر ےف کی اےوان مےں آمد پر احتجاج نہ کر نےکا اعلان کر چکے ہےں ۔