فیصل آباد (این این آئی) فیصل آبادکے علاقے امین پور بنگلہ میں شادی شدہ نوجوان نے خواجہ سراءسے شادی رچا لی ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 155 ج ب کے رہائشی محمد ریاض بھٹہ کے 26 سالہ شادی شدہ بیٹے محمد حسین نے ناظم آباد کراچی کے رہائشی خواجہ سراءریحان جوفی الوقت پیر محل میں رہائش پذیر ہے کےساتھ مبینہ طور پر خواجہ سراﺅں کی رسومات کے مطابق بیاہ رچا لیا اور خواجہ سراءریحان کو اپنے آبائی گھر امین پور بنگلہ لے آیا۔ محمد حسین کے باپ نے دونوں کو پکڑ کر خوب چھترول کی اور بعد میں حوالہ پولیس کر دیا۔