ماسکو (این این آئی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں ¾جھگڑا بظاہر ملازمتوں کے مسئلے پر ہوا ۔روسی میڈیا کے مطابق شہر کے جنوب مغرب میں واقع خونسکوئے قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں دو سو کے قریب افراد شامل تھے۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد جب لوگوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو دو افراد ایک کار تلے کچلنے سے مارے گئے۔پولیس کے مطابق ایک کار میں پستول سے مسلح تین افراد کو حراست میں لیا گیا روسی میڈیا کے مطابق جھگڑے میں فائرنگ کی گئی اور اس کے علاوہ بیلچوں، لوہے کی سلاخوں، بیس بال کے بلوں کا استعمال کیا گیاپولیس نے جھگڑے میں شامل 90 افراد کو گرفتار کیا ¾اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جھگڑے کو روکنے کےلئے ہوا میں فائرنگ کی۔پولیس کے خیال میں جھگڑا ملازمین کے دوگروہوں میں قبرستان کی حدود طے کرنے کے معاملے پر ہوا کیونکہ قبرستان میں آخری رسومات کے کاروبار میں کافی آمدن ہے ¾اطلاعات کے مطابق جھگڑا وسطیٰ ایشیا کی ریاستوں اور داغستان سے تعلق رکھنے والے ملازموں کے درمیان ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































