ممبئی(آئی این پی) امریکی نژاد خوبرو بولی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے محبوب کی بیوفائی سے دلبرداشتہ ہو کر ہندوستان سے امریکہ روانہ ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چلبلی اداکارہ یش راج فلمز کے بانی یش چوپڑا کے بیٹے اودے چوپڑا کی محبت میں گرفتار تھیں،پس بوائے کی جانب سے شادی سے انکار پر نرگس بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئی ہیں۔واضح رہے نرگس فخری نے 2011ءمیں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”راک سٹار“سے بولی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ 35سالہ اداکارہ کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا ،لیکن اسی کے ساتھ ان کے کئی ایک معاشقے بھی منظر عام پر آئے۔ تاہم اداکارہ اودے چوپڑا کی محبت میں مبتلا رہیں، اور عشق میں ناکامی پر ہندوستان چھوڑ کر نیویارک منتقل ہو گئیں۔کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”اظہر“کی تشھیر میں بھی اسی وجہ سے حصہ نہیں لیا۔ علا وہ ازیں انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی ہے۔خیال رہے اداکارہ نرگس فخری کی نئی آنے والی فلموں”ہاو¿س فل تھری“ اور ”ڈشوم“ کے نام شامل ہیں۔