اسلام آباد (آئی این پی) بے نظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک دستاویزات پر چار مسافروں کو پرواز سے اتار لیا‘ چاروں مسافروں کو بیرون ملک پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بے نظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک دستاویزات پر چار مسافروںکو پرواز سے اتار لیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ارسلان کو دبئی میں قیام کے نامناسب بندوبست پر پرواز سے اتار لیا گیا اور احسان کو مشکوک دستاویزات پر جنوبی افریقہ جاتے ہوئے پرواز سے اتارا گیا‘ غلام دستگیر اور عبدالستار کو اٹلی جاتے ہوئے پرواز سے اتارا گیا۔ چاروں افراد کو مزید تفتیش کے لئے انسداد انسانی سمگلنگ عدالت میں منتقل کردیا گیا۔