ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا اور سٹی اسکول ڈھاکا کی پرنسپل یاسمین رجوائے کورہا کردیا۔ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن کی ترجمان امبرین جان کے مطابق یاسمین رجوائے کوگھر جانےکی اجازت بھی دے دی گئی ہے اور وہ رہائی کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا پہنچ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اور بنگلہ دیشی حکام کے درمیان اسکول کے معاملے پر بات چیت کامیاب ہوگئی جس کے بعد بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا۔انہوںنے کہاکہ اسکول کو تعلیمی سال کی تکمیل تک کام کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ¾امبرین جان نے واضح کیا کہ یاسمین کو شہر کی کشیدہ صورت حال کے باعث حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا اور پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا تھااس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو پھانسی دئیے جانے کے بعد پاکستانی ردعمل پر مقامی انتظامیہ نے اسکول کو بند کرنے کا حکم دیا تھاتاہم بعدازاں اسکول میں پڑھنے والے طالب علموں کے والدین کی جانب سے احتجاج کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔