جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ صنف نازک کو جنسی ہوس گیری کا آلہ سمجھتے ہیں، نیویارک ٹائمز

datetime 15  مئی‬‮  2016 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکا میں رواں سال کے آخر میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بلا شبہ ایک مضبوط ’رئیل اسٹیٹ ٹائیکون‘ ہیں مگر ان کا دوسروں بالخصوص خواتین کے ساتھ رویہ بدترین تنازعات کا شکار رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے اتنے الرجک کیوں ہیں؟ اس حوالے سے امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اب تک بے شمار خواتین نے کام کیا مگران کے ساتھ کچھ عرصہ بطور ورکر کام کرنے کا تجربہ رکھنے والی ہر خاتون ان سے ’شاکی‘ ہے۔ کیونکہ خواتین کے حوالے سے ان کا رویہ زیادہ تر پریشان کن رہا ہے۔نیوریاک ٹائمز نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے والی 50 خواتین کے تاثرات قلم بند کیے ہیں۔ ان سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مسٹرٹرمپ خواتین کو صرف جنسی ہوس گیری کا آلہ سمجھتے ہیں۔ خواتین کے جسم اور ان کے اعضاء کے بارے میں متنازع اشاروں کنایوں میں بات کرنا بھی ٹرمپ’صاحب‘ کا وطیرہ رہا ہے۔البتہ کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ ڈنلڈ ٹرمپ خواتین کی اپنے متعلقہ شعبے میں کام میں کامیابی اور ان کی ترقی کے لیے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ ان کی نجی کمپنیوں میں خواتین قریبا غائب رہی ہیں مگر جہاں کہیں کسی عورت نے ان کے ساتھ کام کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی حوصلہ افزائی ضرور کی ہے۔نیویارک ٹائمز نے خواتین کے تاثرات پرڈونلڈ ٹرمپ کا موقف معلوم کیا تو انہوں نے خواتین کے بیانات کی ترید کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں من گھڑت بنا دی جاتی ہیں مگر میں خواتین کے بارے میں میرے دل میں حد درجہ احترام موجود ہے۔ٹرمپ کی مین ہٹن میں قائم کمپنی کی نگران باربرا ریس کا کہنا ہے کہ خواتین ملاقاتیوں سے کام کی بات کے بجائے ان کے جسم اور خدو خال پر زیادہ تبصرے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاس اینجلس میں کمپنی کے لیے خواتین ملازمین کے انتخاب کے لیے ہونے والے انٹرویو کے بعد ٹرمپ نے اچانک جنوبی کیلفورنیا کی خواتین کے جسموں پر بات شروع کر دی تھی۔نیوریاک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجموعہ اضداد شخصیت ہیں۔ وہ کہیں تو خواتین سے الرجک دکھائی دیتے ہیں اور کہیں انہیں حسیناؤں کے جھرمٹ میں دیکھا جاتا ہے۔ دوران طالب علمی وہ خواتین کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے میں گہری دلچسپی رکھتے رھے،یہاں تک کہ اسکول کے میگزین میں انہیں’خواتین کا جادو گر‘ قرار دیا گیا۔نیویارک بلدیہ کی سابق ڈپٹی میئر باربرا فیف نے بتایا ایک دفعہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ مجھ سے فیشن ماڈل ویکٹوریا سیکریٹ کے ہمراہ جلد از جلد ایک اہم ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔حالیہ انتخابی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں لب ولہجے پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے۔ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنی حریف صدارتی امیدوار اور سابق خاوتن اول ہیلری کلنٹن پربھی جملے بازی سے گریز نہیں کیا۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو عورت اپنے شوہرکو خوش نہ رکھ سکے وہ پوری قوم کو کیسے خوش رکھ سکے گی۔ ان کے ان ریمارکس پر سیاسی حلقوں میں سخت لے دے ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…