پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

کب بیچا،کتنے پیسے ملے؟عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں، انہوں نے 7لاکھ 15ہزار 117پاؤنڈز میں 14 اپریل 2003 کو فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ کی دیکھ بھال کے لئے 176 پاؤنڈز جب کہ فلیٹ انشورنس کی مد میں 525 پاؤنڈز ادا کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق عمران خان نے 14 اپریل 2003 کو فلیٹ فروخت کیا ۔ انہوں نے یہ فلیٹ 7 لاکھ 15 ہزار 117 پاؤنڈز میں بیچا۔ فلیٹ کی فروخت پر ایجنٹ کو 16 ہزار 802 پاؤنڈز کمیشن دی گئی ۔ وکیل فیس اور اخراجات کی مد میں 763 پاؤنڈز ادا کیے گئے ۔ دستاویزات کے مطابق فلیٹ کی دیکھ بھال کے لئے 176 پاؤنڈز اور انشورنس کی مد میں 525 پاؤنڈز ادا کیے گئے ۔ فلیٹ کی فروخت پر کمپنی کو 6342 پاؤنڈز ادا کیے گئے ۔ فلیٹ کی فروخت پر کل 24 ہزار 342 پاؤنڈز ادا ہوئے ۔ تمام ادائیگیوں کے بعد عمران خان کو 6 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز ملے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…