جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دھاندلی کا الزام،پیپلزپارٹی کے رہنماء کیا چاہتے ہیں؟،اہم لیگی رہنما نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض رہنماPK-8کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگاکر زرداری صاحب سے لئے گئے ڈالروں کو ہضم کرناچاہتے ہیں،حالیہ ضمنی انتخابات میں اگردھاندلی یاپری پول ریگنگ ہوئی ہے تووہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈزبنواکرPK-8کے مکینوں میں ایڈوانس پانچ پانچ سو روپے بھی تقسیم کئے جبکہ باقی پیسوں کاالیکشن کے بعددینے کابھی وعدہ کیاگیاجوخودکسی بڑی دھاندلی سے کم نہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈفراہم کرنے کے بعدبھی پیپلزپارٹی اپنے امیدوارکونہ جیتواسکی۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن ہارنے کے بعدپیپلزپارٹی قائدین اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے بے بنیادبہانے تلاش کررہے ہیں،اپنی قائدین کی طرف سے ڈانٹنے پرپیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت الزام تراشی پراترآئی ہے،زرداری صاحب کوچاہئے اپنے پارٹی رہنماؤں کااحتساب کریں۔انہوں نے کہاکہ کس کارکردگی کے بل بوتے پرپیپلزپارٹی الیکشن جیتنے کی خوشی میں تھی،پیپلزپارٹی اگردیرمیں بھی کامیاب ہوئی تووہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ ہاؤس میں ہفتہ کے روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن عملے ،صوبائی حکومت کی ماتحت انتظامیہ وپولیس وفوج کی نگرانی میں ہوئے ،الزام تراشی کرنیوالے الزامات کی بجائے اپنی کارکردگی اورنااہلی کاروناروئیں،پیپلزپارٹی کے مطالبے پررات کودوبارہ گنتی کی گئی جسکے بعدپیپلزپارٹی کے قائدین نے الیکشن کمیشن کوبھی خراج تحسین پیش کی اورPML-Nمنتخب امیدوارکوجیتنے پرمبارکبادبھی دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے تمام الزامات مستردکرتاہوں، PK-8 کے باشعورعوام نے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی عوام کش پالیسیوں کوبیلٹ پیپرزکے ذریعے مستردکردیااورمحمدنوازشریف،انکی ٹیم اورPML-Nکی پالیسیوں پر اعتمادکااظہارکیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرابھائی ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ کئی دن نہیں بلکہ پورامہینہ پشاورمیں موجودرہے اورہمارے قائدمحمدنوازشریف کے پیغام اوروژن کوگھر گھر پہنچایا،مجھے صرف حلقہPK-8کے راستہ سے گزرنے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس بجھوایا،ہم ریاستی اداروں کی قدرکرتے ہیں خودبنفس نفیس الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسرکے روبرو حاضرہوا۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاست عبادت سمجھ کرتے ہیں،ہمارانصب العین عوامی خدمت ہے اورانشاء اللہ جیت کایہ سلسلہ 2018کے انتخابات اوراسکے بعد بھی جاری رہیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…