ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قانونی طور پر پیسہ بیرون ملک منتقل کرنا ،آف شور کمپنیاں بنانا جرم ہے یانہیں ‘جسٹس (ر) چوہدری شاہد سعید نے بتادیا

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے دائریکٹر جنرل جسٹس (ر) چوہدری شاہد سعید نے کہا ہے کہ قانونی طور پر پیسہ بیرون ملک منتقل کرنا اور آف شور کمپنیاں بنانا جرم نہیں ،غیر قانونی طور پر بیرون ملک پیسے کی منتقلی کی روک تھام کے لئے سٹیٹ بینک اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے منعقد سیمینار میں زیر تربیت ججز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعید نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد کرائے بغیر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کو نہیں روکا جا سکتا۔منی لانڈرنگ وائٹ کالر کرائم ہے قوانین میں موجود سقم دور کر کے ملکی سرمائے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔قانون دان حامد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تو پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن اداروں کے پاس منی لانڈرنگ روکنے کا اختیار ہے انہیں چاہئیے کہ اپنا موثر کردار ادا کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے کے افسر مقصود نسیم نے کہا کہ مالیاتی ادارے،،پراپرٹی ڈیلر،کاروباری افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے اگر بینک اپنے کسٹمر کی شناخت کے عمل کو یقینی بنائے تو اس وبا کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…