لاہور ( این این آئی)عمران خان کے نام بھی آف شور کمپنی ، پارٹی رہنماء ششدر،’’کپتان‘‘ نے انتہائی قدم اُٹھالیا،موثر دفاع نہ کرنے والے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں شرکت سے روکدیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ان کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ،موثر دفاع نہ کرنے والے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں شرکت سے روکدیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد انہیں اور ان کی جماعت کو مخالفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کو پارٹی سربراہ کا موثر دفاع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث مخالفین ان پر حاوی ثابت ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان بھی اس ساری صورتحال سے کافی پریشان ہیں اور انہوں نے اپنا اور پارٹی کا موثر دفاع نہ کرنے والے پارٹی رہنماؤں پر ٹاک شوز میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔