کابل(این این آئی)افغان حکومت کی اعلیٰ کونسل کے نائب سربراہ عطاء الرحمان سلیم نے کہاہے کہ افغان حکومت ایک مسلح عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے ساتھ بہت جلد امن معاہدہ کرنے والی ہے۔ یہ معاہدہ افغانستان میں گزشتہ 15 برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔کابل حکومت کی اعلیٰ امن کونسل کے نائب سربراہ عطاء الرحمان سلیم نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حزب اسلامی کے مسلح دھڑے کے ساتھ معاہدہ آج(اتوارکو) مکمل ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے گزشتہ دو برس سے بات چیت جاری تھی۔حزب اسلامی کے ایک سینیئر نمائندہ امین کریم کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ افغان صدر اشرف غنی حتمی معاہدے کی منظوری اتوار کے روز دے دیں گے۔اس طرح کا معاہدہ صدر غنی کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے جو کابل حکومت کے خلاف لڑنے والے عسکریت پسندوں کے ساتھ امن قائم کرنے کے حامی ہیں۔ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کوششیں جو پاکستانی حکومت کے تعاون کے ساتھ کی جا رہی ہیں ابھی تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی بہت زیادہ سرگرم نہیں رہا۔ افغانستان میں سیاسی حوالے سے بھی اس گروپ کی بہت زیادہ اہمیت نہیں ہے تاہم افغان حکومت کے ساتھ اس کا معاہدہ ایک ایسی مثال بن سکتا ہے جو طالبان کے ساتھ مستقبل کے کسی معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق یہ گروپ کابل حکومت کے خلاف اپنی جنگ ختم کر دے گا، ملکی آئین کا احترام کرے گا اور دیگر تمام مسلح اور حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ تعلقات ختم کر دے گا۔حزب اسلامی کی سربراہی گلبدین حکمت یار کے پاس ہے جنہیں 1992 سے 1996 کے دوران جاری رہنے والی خانہ جنگی کے دوران کابل میں ہزاروں انسانوں کو قتل کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں ہیں تاہم امین کریم کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں ہی کسی نامعلوم مقام پر ہیں۔25نکاتی معاہدے کے مطابق وہ بہت جلد کابل واپس لوٹیں گے جہاں وہ اس معاہدے پر باقاعدہ دستخط کریں گے اور وہیں رہائش اختیار کریں گے۔60 سال سے زائد عمر کے حکمت یار کو امریکا نے ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دے رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے انہیں اسامہ بن لادن کے ساتھ بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔ متوقع معاہدے کے مطابق افغان حکومت ان کا نام دہشت گردوں کی لسٹ سے خارج کرانے اور ان کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوشش کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































