جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

لیاری کے نوجوان نے عالمی میلہ لوٹ لیا

datetime 14  مئی‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان احسان شاہ کی دستاویزی بلوچی فلم’’ جار‘‘ نے بحرین میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بحرین میں ہونے فلم فیسٹول میں لیاری کے نوجوان فلم ساز احسان شاہ کی بنائی گئی بلوچی زبان کی دستاویزی فلم جاور نے ناصر بن حماد انٹرنیشنل یوتھ کریٹیوٹی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔احسان شاہ اپنی اس کامیابی پر حیران ہیں جب کہ ان کی ماں خوشی سے نہال ہیں۔اس موقع پر نوجوان فلم ساز کا کہنا تھا کہ لیاری پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود با صلاحیت افراد سے مالا مال ہے،لیکن اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے انہیں سخت محنت کرنا پڑتی ہیں،حکومتی سطح پر بھی با صلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔اپنی فلم کے آئیڈیا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لیاری کو گینگ وار نے مذید تاریکیوں میں دھکیل دیا تھا،نوجوانوں نے اسلحہ تھام لیا تھا اور منشیات عام ہو گئی تھی،حکومت و قانون کی رٹ برقرار نہ تھی،ایسے حالات میں لیاری کے غریب باشندے زندگی کی گاڑی کو بہ مشکل ہی گھسیٹ پا رہے تھے۔ڈاکیومینٹری فلم جاور کی کہانی ایک بوڑھے معذورباپ اور اس کے بیٹے کے گردگھومتی ہے جو خراب حالات میں زندگی کی جنگ لڑتے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…